17 اپریل 2011 - 19:30

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون کے نزدیک2کار بم دھماکوں میں9افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: عراقی وزارت داخلہ کے مطابق گرین زون کے نزدیک ایک پولیس چیک پوائنٹ پر دو کار بم دھماکے ہوئے واقعہ میں عراقی فوج کے5 اہلکار سمیت9 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔

اس علاقے میں غیر ملکی اداروں کے دفاتر سمیت متعدد ممالک کے سفارت خانے بھی موجود ہیں۔

عراق میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملے امریکہ اور علاقے کی بعض عرب حکومتوں خاص طور سعودی عرب کی سرپرستی میں ہوتے ہيں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں بدامنی پھیلا کر امریکہ اس ملک میں اپنی موجود گی کو طول دینے کا جواز تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے واشنگٹن اور بغداد کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق امریکہ کو اس سال کے آخر تک اپنی فوج عراق سے نکال لینی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110